رنویر کا انکشاف: راکھی میری دوسری ماں ہے

Untitled-1

ممبئی: رنویر سنگھ نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو اپنی دوسری ماں قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق رنویر سنگھ نے اپنی نئی والی فلم ‘گلی بوائے’ کی تشہیر کیلئے نجی چینل کے ایک شو میں شرکت کی۔

شو کی میزبان کومل نہتا نے اداکار سے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اب تک میں نے جتنی بھی اداکاراؤں کے انٹرویو کئے ہیں۔ ان  میں سب سے بد ترین اداکارہ راکھی ساونت کو پایا ہے۔

میزبان کی جانب سے راکھی کو بدترین اداکارہ قرار دیئے جانے پر رنویر سنگھ خاموش نہ رہے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ راکھی بدترین اداکارہ نہیں بلکہ وہ راک اسٹار ہیں اور میں اُن سے بہت محبت کرتا ہوں۔

رنویر سنگھ نے راکھی کے مزاج سے متعلق کہا کہ وہ بہت پرواہ کرنے والی ہیں اور مجھ سے ممتا بھری محبت کرتی ہیں۔ وہ ہمیشہ مجھے بچوں کی طرح سمجھتی تھیں۔آج بھی یاد ہے وہ مجھ پر ہر وقت پیسا خرچ کیا کرتی تھیں۔

انہوں نے کہا حتیٰ کہ وہ میرے لئے چاکلیٹ خریدنے کیلئے پیسے کمایا کرتی تھیں۔ میں نے کبھی بھی انہیں بڑی بہن کہہ کر مخاطب نہیں کیا بلکہ وہ میری دوسری ماں ہیں۔

واضح رہے کہ ‘گلی بوائے’ کی ہدایات معروف اداکار فرحان اختر کی بہن زویا اختر نے دی ہیں، جس میں رنویر سنگھ کے ہمراہ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ جب کہ فلم رواں ماں 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

loading...
loading...