نیہا ککڑ بریک اپ کے بعد پہلی مرتبہ بول پڑیں

neha

حالیہ دور میں بولی وڈ کو ایک سے ایک رومینٹک گانا پیش کرنے والی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے حال ہی میں ہونے والے اپنے بریک اپ پر پہلی مرتبہ کھل کر اظہار رائے کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کا کہنا ہے کہ بوائے فرینڈ سے علیحدگی کے بعد اب وہ خود کو بہت پرسکون محسوس کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیمانش سے علیحدگی اختیار کرنا ضروری ہوگیا تھا کیونکہ وہ مسلسل وقت نہ دینے کی شکایت کرتا تھا۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی کی جس میں کیپشن درج کی کہ اب ان کے اور ان کے مائیکروفون کے درمیان کوئی نہیں ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نہیا ککڑ کا مزید کہنا ہے کہ ان کو اس بات کی خوشی ہے کہ وہ اب اپنا سارا وقت اپنی فیملی اور کام کو دے سکتی ہیں۔

نیہا کا کہنا ہے کہ خراب تعلق سے بہتر ہے کہ انسان اکیلا ہی رہے۔ اپنے سابق بوائے فرینڈ اداکار ہیمانش کوہلی سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ ہیمانش ان کے قابل نہیں تھا اور انہیں اس بریک اپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں بریک اپ کے بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہیں۔

loading...
loading...