بولی وڈ کو حال ہی میں کئی اداکاروں کی موت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب معروف بولی وڈ اداکار مہیش آنند بھی ان میں شمار ہوتے ہیں ۔
پولیس کو مہیشن آنند کی لاش انکے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ ان کو شراب نوشی کی عادت تھی ۔
پولیس نے ان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپہتال منتقل کردی ہے ۔ اگرچہ کہ واقعے میں خودکشی کے آثار نہیں دکھائی دیئے ہیں لیکن اس میں پھر خودکشی کے عنصر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔
حکام کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم جاری ہے اور موت کی اصلی وجہ کا اسکے بعد ہی بتایا جاسکتا ہے۔ آخری مرتبہ مہیش آنند کو فلم رنگیلا راجا میں دیکھا گیا تھا۔ جبکہ ماضی میں وہ کئی ہٹ فلموں جن میں شہنشاہ ، اور کولی نمبر ون شامل ہیں اسکا حصہ رہے ہیں ۔
Source: Hindustan Times