کنگنا کی فلم منی کرنیکا کا عالمی باکس پر راج

kangaimage

کنگنا ریناوٹ کی فلم منی کرنیکا دا کوئین آف جھانسی نہ صرف بھارت میں شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی ہے بلکہ بیرون ملک بھی باکس آفس پر اسکا راج ہے۔ اب تک یہ فلم عالمی مارکیٹ تیس لاکھ ڈالر کمانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

معروف فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے بھی فلم کی کمائی سے متعلق اعدادوشمار شائقین سے شیئر کیے ہیں، اعدادوشمار کے مطابق سات فروری تک یہ فلم عالمی مارکیٹ میں تین اعشاریہ ایک ملین ڈالر کمانے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ سب سے زیادہ کمائی  اس نے امریکا اور کینیڈا میں کی ہے جہاں پر اسکی آمدنی ایک اعشاریہ چودہ ملین رہی ہے۔

منی کرنیکا فلم زی اسٹوڈیوز نے بنائی ہے اور بھارت بھر میں اسکی تین ہزار اسکریننگ کی گئی ہیں جبکہ پچاس ممالک میں اسکی سات سواسکریننگ منعقد کی گئی ہے۔

 مجموعی طور پر کنگنا کی فلم منی کرنیکا دا کوئین آف جھانسی کی تین ہزار سات اسکریننگز کی گئی ہیں اور یہ تین زبانوں تیلگو، ہندی اور تامل میں ریلیز کی گئی ہے۔

منی کرنیکا میں کنگنا نے رانی لکشمی بائی کا کردار نبھایا ہے اور اس میں رانی لکشمی بائی کی اٹھارہ سو پچیاسی میں انگریزوں کے خلاف جدوجہد کو موضوع بنایا گیا ہے۔

Source: Zee News

loading...
loading...