اے آر رحمان کی باپردہ بیٹی پر بھارتیوں کی کڑی تنقید

ar

مشہور موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کی صاحبزادی خدیجہ کے نقاب نے بھارت کے چہرے پر پڑے نام نہاد سیکولرازم کے نقاب کو اُلٹ کر رکھ دیا۔

موسیقار اے آر رحمان کی باپردہ بیٹی نام نہادسیکولربھارت کو ایک نہ بھائی۔

فلم سلم ڈاگ ملینر کے10سال مکمل ہونےپر تقریب سجی۔باپردہ بیٹی نے والدکا انٹرویو کرنے کیلیے اسٹیج سنبھالا۔

جس پر انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئےاورموسیقار اور اہلخانہ پر تنقید کےنشتر برسادیے۔

جس پر اے آر رحمان کو جواب دینا پڑا۔

موسیقار نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھامیرے خاندان کی انمول خواتین انیتاامبانی کےساتھ۔

انہوں نے پیغام میں فریڈم ٹو چُوز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

loading...
loading...