ریکھا نے امیتابھ کو دیکھ کر منہ پھیر لیا

rekha

حال ہی میں ایک معروف فوٹوگرافر کی جانب سے کلینڈر لانچنگ کے 20 ویں ایڈیشن کی تقریب منعقد کی گئی، اس تقریب میں بولی وڈ کے کئی اے لسٹرز نے شرکت کی جن میں ریکھا بھی شامل تھیں۔

اس ایونٹ کے موقع پر بنائی گئیں کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں تاہم خصوصی توجہ صرف بولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ ریکھا کی ایک ویڈیو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریکھا فوٹوگرافرز کے روبرو کھڑے ہوکر پوز دے رہی ہیں لیکن جیسے ہی انہیں یہ محسوس ہوا کہ وہ امیتابھ بچن کی فریم فوٹو کے آگے کھڑی ہیں تو ان کا ردعمل حیران کن تھا۔ ذیل میں ویڈیو دیکھیں۔

اس تقریب میں ریکھا کو کالے لباس میں زیب تن دیکھا گیا جبکہ وہ ودیا بالن، ٹائیگر شروف اور دیگر کے ہمراہ بانڈ شیئر کرتی نظر آئیں۔

ریکھا کے علاوہ اس تقریب میں کارتیک آریان، کیرتی سنن اور حنا خان جیسی شخصیات نے شرکت کی۔

loading...
loading...