اداکارہ نور کا تمام خواتین کو حجاب استعمال کرنے کا مشورہ

noor

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے رخصت اختیار کرکے حجاب کو اپنی زندگی کا مستقل حصہ بنانے والی اداکارہ نور کا کہنا ہے کہ حجاب میں جو خوبصورتی ہے وہ ہمارے دین کا حصہ بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حجاب میں جو خوبصورتی ہے وہ ہمارے دین کا حصہ بھی ہے۔

انہوں نے تمام خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی تمام بہنوں سے یہی کہوں گی کہ وہ حجاب کا استعمال شروع کر دیں۔

اداکارہ نور بخاری فلم ‘عشق پوزیٹیو’ میں اپنے کردار ‘رجّو’ کی وجہ سے مشہور ہیں، انہوں نے کئی اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کی۔

آپ کو یاد ہوگا کہ نور نے کچھ عرصہ قبل شوبز کو خیرباد کہہ کر اسلامی اصولوں پر زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا تھا، اپنے ایک حالیہ انٹرویو انہوں نے کہا کہ بے پردگی کی وجہ سے معاشرے میں بے راہ روی فروغ پاتی ہے، جب خواتین نے ایک ڈھال کا سہارا لیا ہو تو کسی کی میلی نظر اس طرف نہیں جاتی۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جب تک میں شوبز کی رنگینی دنیا میں تھی تو اس وقت مجھے ان باتوں کا زیادہ احساس نہیں تھا مگر اب جب خدا کی رحمت سے روحانیت کی طرف مائل ہوئی تو عورت کی قدرتی شرم و حیاء کا بھرپور احساس ہوا۔

واضح رہے گزشتہ دنوں نور بخاری کے حوالے سے یہ بھی خبر منظر عام پر آئی تھی کہ وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ کے سابق شوہر خاور مانیکا سے شادی کرنے جارہی ہیں تاہم انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ان سب افواہوں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

loading...
loading...