aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
جہیز کی واپسی ،ندیم کی بہو کا عدالت سے رابطہ

کراچی :  جہیز کی واپسی کے لیے نامور فلمی اداکار ندیم بیگ کی سابقہ بہو زارا ندیم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔زارا ندیم نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ اداکار ندیم کے بیٹے فرحان ندیم سے سن دو ہزار پانچ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں لیکن دونوں کے درمیان ایک سال قبل علیحدگی ہوگئی ہے ۔زارا ندیم کے مطابق انہیں طلاق تو دے دی گئی ہے مگر جہیز کا سامان واپس نہیں کیا گیا ہے، جس کی واپسی کرائی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے جہیز کی مالیت ایک کروڑ سترہ لاکھ روپے بنتی ہے جس میں زیوارت اور دیگر سامان کے علاوہ بی ایم ڈبلیو کار بھی شامل ہے ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے اس درخواست کو آئینی درخواست میں تبدیل کر تے ہوئے اسے سماعت کے لیے جسٹس غلام ربانی کے حوالے کردیا ہے۔ کراچی میں جسٹس غلام ربانی نے گزشتہ روز اس درخواست کی سماعت کی اور اداکار ندیم اور ان کے بیٹے فرحان کو طلب کیا۔جمعے کو ندیم اور فرحان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے انہیں جواب دائر کرنے کا حکم جاری کیا اور اگلی سماعت پچیس مارچ تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ فرحان ندیم پروڈیوسر ہیں اور آج کل ٹی وی چینلز کے لیے ٹیلی فلمیں بناتے ہیں جبکہ زارا ندیم دبئی کی ایک فضائی کمپنی میں ملازمہ تھیں اور ان کا تعلق بھارت سے ہے۔ سن دو ہزار پانچ میں مذہب تبدیل کرنے کے بعد انہوں نے فرحان ندیم سے شادی کی تھی۔
  
 
 
کراچی:لاکھوں روپے مالیت کے جانور اور پرندے چڑیاگھر کی زینت
February 09, 2012, 07:05:29 PM
پشاور: دلیپ کمار کا گھر ثقافتی ورثہ قرار
February 09, 2012, 12:14:29 PM
برازیل: ساحل سمندر پر منعقدہ میلے میں عوام کا ہجوم امڈ آیا
February 06, 2012, 12:16:06 PM
کراچی: سٹی آرٹس فاؤنڈیشن کے نام سے نئی آرٹس کونسل کا افتتاح
January 29, 2012, 01:28:02 PM
کراچی: مصور طارق جاوید کے فن پاروں کی نمائش
January 29, 2012, 12:04:48 PM
لاہور: ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب
January 26, 2012, 02:12:00 PM
مخالفین مجھے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں، لیلیٰ
January 25, 2012, 11:33:22 AM
فلم سیونگ فیس چوراسی ویں آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد
January 25, 2012, 11:24:41 AM
برازیل: ریلوے اسٹیشن پر فیشن شو، ماڈلز کی پلیٹ فارم پر واک
January 23, 2012, 10:22:52 AM
لاہور: شفقت اور لطافت علیخاں کا مشرقی موسیقی کا مظاہرہ
January 20, 2012, 09:04:49 AM
جنگجو ہیرو سدھیر کی پندرھویں برسی
January 19, 2012, 07:52:45 PM
سعادت حسن منٹو کو ہم سے بچھڑے 57 برس ہو گئے
January 18, 2012, 09:31:51 AM
جیمز بانڈ سیریز کی فلموں میں استعمال ہونیوالی گاڑیوں کی نمائش
January 17, 2012, 09:40:30 AM
مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ عوامی تفریح کا اہم ذریعہ، رپورٹ
January 15, 2012, 02:26:53 PM
بھارت: مہدی حسن کو علاج معالجے کی پیش کش
January 15, 2012, 12:14:38 PM
شہنشاہ غزل مہدی حسن کی طبیعت ناساز
January 13, 2012, 09:15:33 AM
لاہور: ڈریس ڈیزانئر ٹمی کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش
January 13, 2012, 08:01:19 AM
کراچی: گل داودی کی رنگا رنگ نمائش
January 10, 2012, 06:56:11 PM
اداکار سلطان راہی کی سولہویں برسی
January 09, 2012, 11:04:43 PM
لاہور: سال 2012 کی پہلی نمائش
January 08, 2012, 01:07:14 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News