aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
حبیب جالب کی سترہویں برسی

لاہور : غربت کی کوکھ سے جنم لینے والے حبیب جالب کی سترہویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔حبیب جالب نے نامساعد حالات میں بھی عوام کیلئے آواز اٹھائی اور انکی نمائندگی کا حق ادا کر دیا۔ غربت کی کوکھ سے جنم لینے والے حبیب جالب کی آنکھ نے جو دیکھا اور دل نے جو محسوس کیا اس کو من و عن اشعار میں ڈھال دیا۔ نتائج کی پرواہ کئے بغیر انہوں نے ہر دور کے جابر اور آمر حکمران کے سامنے کلمہ حق بیان کیا۔ حبیب جالب کے بے باک قلم نے ظلم ، زیادتی ، بے انصافی اور عدم مساوات کے حوالے سے جو لکھا وہ زبان زدِ عام ہو گیا صدائے حق کی خاطر اپنی زندگی کا بیشتر حصہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنے والے حبیب جالب کی بیوہ وہیل چیئر پر بیٹھی صدر پاکستان کے ان وعدوں کے ایفا ہونے کی منتظر ہیں جو ایک سال گزر جانے کے باوجود پورے نہیں ہو سکے۔ ان کی بیٹیاں زندگی کی گاڑی کو دھکیلنے کے لئے کیا کیا جتن کرتی ہیں اس سے حکومت کو کوئی سروکار نہیں۔ حبیب جالب نے جہاں اپنی بے باک شاعری سے اردو ادب کو نئی جہتوں سے روشناس کرایا وہیں انہوں نے رومانوی شاعری کو ایک ایسا اسلوب دیا، جس میں جذبوں کی شدت نمایاں ہے ، سترہ سال پہلے آج ہی کے دن عوامی امنگوں کا ترجمان حبیب جالب کلمہ حق کہتے کہتے موت کی اندھی غار میں اتر گیا۔ حبیب جالب کے سرکش قلم نے محکوم اور مجبور انسانوں کو ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے کا حوصلہ دیا ، ان کا ہر شعر مظلوم کے دل کی آواز ہے۔
  
 
 
گلوکارہ وٹنی ہیوسٹن انتقال کر گئیں
February 12, 2012, 12:19:17 PM
کراچی میں ہوا فلم
February 12, 2012, 09:13:56 AM
کراچی: اسلامی آرٹ کی نمائش کا انعقاد
February 12, 2012, 08:29:40 AM
کراچی:لاکھوں روپے مالیت کے جانور اور پرندے چڑیاگھر کی زینت
February 09, 2012, 07:05:29 PM
پشاور: دلیپ کمار کا گھر ثقافتی ورثہ قرار
February 09, 2012, 12:14:29 PM
برازیل: ساحل سمندر پر منعقدہ میلے میں عوام کا ہجوم امڈ آیا
February 06, 2012, 12:16:06 PM
کراچی: سٹی آرٹس فاؤنڈیشن کے نام سے نئی آرٹس کونسل کا افتتاح
January 29, 2012, 01:28:02 PM
کراچی: مصور طارق جاوید کے فن پاروں کی نمائش
January 29, 2012, 12:04:48 PM
لاہور: ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب
January 26, 2012, 02:12:00 PM
مخالفین مجھے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں، لیلیٰ
January 25, 2012, 11:33:22 AM
فلم سیونگ فیس چوراسی ویں آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد
January 25, 2012, 11:24:41 AM
برازیل: ریلوے اسٹیشن پر فیشن شو، ماڈلز کی پلیٹ فارم پر واک
January 23, 2012, 10:22:52 AM
لاہور: شفقت اور لطافت علیخاں کا مشرقی موسیقی کا مظاہرہ
January 20, 2012, 09:04:49 AM
جنگجو ہیرو سدھیر کی پندرھویں برسی
January 19, 2012, 07:52:45 PM
سعادت حسن منٹو کو ہم سے بچھڑے 57 برس ہو گئے
January 18, 2012, 09:31:51 AM
جیمز بانڈ سیریز کی فلموں میں استعمال ہونیوالی گاڑیوں کی نمائش
January 17, 2012, 09:40:30 AM
مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ عوامی تفریح کا اہم ذریعہ، رپورٹ
January 15, 2012, 02:26:53 PM
بھارت: مہدی حسن کو علاج معالجے کی پیش کش
January 15, 2012, 12:14:38 PM
شہنشاہ غزل مہدی حسن کی طبیعت ناساز
January 13, 2012, 09:15:33 AM
لاہور: ڈریس ڈیزانئر ٹمی کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش
January 13, 2012, 08:01:19 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News