aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
لاہور: فیمینا انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام فیشن شو

لاہور: لاہور میں فیمینا انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام بیوٹی ورکشاپ اور فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں ہونے والی اس بیوٹی ورکشاپ میں اٹلی ، جرمنی اور مشرق وسطیٰ سے آئے ہوئے بیوٹیشنز نے لاہور اور دیگر شہروں سے آئی ہوئی سینکڑوں بیوٹیشنز کے لئے ایجوکیشنل ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ ان بیوٹیشنز نے بیوٹی پارلرز کے کاروبار سے منسلک خواتین کو ہیئر سٹائلز ، فیشل اور اسکن کئیر کے بارے میں عملی تربیت دی۔ مغرب سے آئے ہوئے ان بیوٹیشنز نے ملکی بیوٹیشنز کے ساتھ مل کر ایسٹرن اور ویسٹرن میک اپ کے مختلف طریقوں کو اجاگر کیا، اس موقع پر عربی اور لبنانی میک اپ کے طریقوں کی عملی تربیت بھی دی گئی۔ اس ورکشاپ میں اٹلی کے تھامس، سیمنتھا پلوسو، جرمنی کی جیوٹا جینسن اور مسقط کی سومایا نے لیکچر دیئے۔ تقریب کے آخر میں ماڈلز نے مختلف ہیئر سٹائلز اور میک اپس کی ریمپ پر نمائش کی، جس میں ملک کی معروف ماڈلز نے حصہ لیا۔ فیمینا انسٹی ٹیوٹ لاہور کے بعد اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی بیوٹی ورکشاپس کا انعقاد کرے گا۔
  
 
 
گلوکارہ وٹنی ہیوسٹن انتقال کر گئیں
February 12, 2012, 12:19:17 PM
کراچی میں ہوا فلم
February 12, 2012, 09:13:56 AM
کراچی: اسلامی آرٹ کی نمائش کا انعقاد
February 12, 2012, 08:29:40 AM
کراچی:لاکھوں روپے مالیت کے جانور اور پرندے چڑیاگھر کی زینت
February 09, 2012, 07:05:29 PM
پشاور: دلیپ کمار کا گھر ثقافتی ورثہ قرار
February 09, 2012, 12:14:29 PM
برازیل: ساحل سمندر پر منعقدہ میلے میں عوام کا ہجوم امڈ آیا
February 06, 2012, 12:16:06 PM
کراچی: سٹی آرٹس فاؤنڈیشن کے نام سے نئی آرٹس کونسل کا افتتاح
January 29, 2012, 01:28:02 PM
کراچی: مصور طارق جاوید کے فن پاروں کی نمائش
January 29, 2012, 12:04:48 PM
لاہور: ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب
January 26, 2012, 02:12:00 PM
مخالفین مجھے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں، لیلیٰ
January 25, 2012, 11:33:22 AM
فلم سیونگ فیس چوراسی ویں آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد
January 25, 2012, 11:24:41 AM
برازیل: ریلوے اسٹیشن پر فیشن شو، ماڈلز کی پلیٹ فارم پر واک
January 23, 2012, 10:22:52 AM
لاہور: شفقت اور لطافت علیخاں کا مشرقی موسیقی کا مظاہرہ
January 20, 2012, 09:04:49 AM
جنگجو ہیرو سدھیر کی پندرھویں برسی
January 19, 2012, 07:52:45 PM
سعادت حسن منٹو کو ہم سے بچھڑے 57 برس ہو گئے
January 18, 2012, 09:31:51 AM
جیمز بانڈ سیریز کی فلموں میں استعمال ہونیوالی گاڑیوں کی نمائش
January 17, 2012, 09:40:30 AM
مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ عوامی تفریح کا اہم ذریعہ، رپورٹ
January 15, 2012, 02:26:53 PM
بھارت: مہدی حسن کو علاج معالجے کی پیش کش
January 15, 2012, 12:14:38 PM
شہنشاہ غزل مہدی حسن کی طبیعت ناساز
January 13, 2012, 09:15:33 AM
لاہور: ڈریس ڈیزانئر ٹمی کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش
January 13, 2012, 08:01:19 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News