بولی وڈ اداکار کشور پرادھان چل بسے

kishore

بولی وڈ کے معروف اداکار کشور پرادھان 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کئی بولی وڈ سمیت مراٹھی فلموں میں اپنی جاندار کامیڈی کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی۔

کشور پرادھان کی موت پر ان کے ساتھی اداکار سوبود بھاؤ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ انہیں پیار سے کشور کاکا بلاتے تھے۔

سوبود بھاؤ کے مطابق اداکار گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے تاہم وہ ان کی موت کی اصل وجہ نہیں جانتے۔

انہوں نے شاہد اور کرینہ کپور کی مشہور فلم ‘جب وی میٹ’، اور سنجے دت کی ‘لگے رہور منا بھائی’ میں یادگار کردار نبھائے۔

انہیں آخری مرتبہ مراٹھی فلم ‘شبھ لگنا ساودھان’ میں دیکھا گیا تھا، اس فلم میں ان کی کارکردگی کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔

loading...
loading...