ایشوریا، عمران ہاشمی کی بات ابھی تک نہیں بھولیں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ایشوریا رائے بچن بولی وڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ دو دہایوں پر محیط کیریئر میں انہوں انتہائی مشکل کردار بڑی مہارت کے ساتھ اداکیے ہیں اور مداحوں سے خوب داد بٹوری ہے۔ اداکاری کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

لیکن ان سب کامیابیوں کے باوجود وہ چند برس قبل عمران ہاشمی کی جانب سے کہے جانے والے ایک جملے کو نہیں بھول سکیں ہیں۔

حال ہی میں ایشوریا مشہور پروگرام فیمسلی فلم فیئر کے دوسرے سیزن کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی پر کھل کر بات کی۔

ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران ایشوریا سے اب تک کا سنے جانے والے سب سے ناگوار جملے کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا جب انہیں جعلی اور پلاسٹک قرار دیا گیا۔

واضح رہے کرن جوہر کے پروگرام کافی ود کرن کے چوتھے سیزن میں عمران ہاشمی نے ایسا ایشوریا رائے بچن کی لُکس پر بات کرتے ہوئے کہا تھا۔

جبکہ عمران ہاشمی، ایشوریا سے انہوں پلاسٹک کہنے پر معافی مانگ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا انہوں نے یہ فقرہ صرف انعام جیتنے کیلئے کسا تھا۔

یاد رہے 2017میں جب ایشوریا کو فلم بادشاہو کی پیشکش ہوئی تو انہوں نے یہ فلم صرف اس لئے چھوڑدی کیونکہ اس میں ان کے ساتھ عمران ہاشمی بھی کام کرتے۔

اداکارہ آخری بار انیل کپور اور راجکمار راؤ کے ہمراہ فلم فنّے خان میں نظر آئیں تھیں۔

Zee News بشکریہ

loading...
loading...