سپر ماڈل سارہ سرفراز نے شادی کا اعتراف کرلیا

sarah

پاکستانی فیشن انڈسٹری کی مشہور و معروف سپر ماڈل سارہ سرفراز نے ایک سال قبل کی گئی شادی کا اعتراف کرکے سب کو حیران کردیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایک سال قبل شادی کرلی تھی لیکن اس بات سے کسی کو آگاہ نہیں کیا تھا کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی کسی کو اس بارے میں نہ کچھ بتایا اور نہ ہی اپنے شوہر کی تصاویر شیئر کیں کیونکہ انہیں یہ سب بالکل پسند نہیں ہے۔

یہ بات تو سب جانتے ہی ہیں کہ شادی کے بعد انسان کی زندگی میں تبدیلی آتی ہے تو سپر ماڈل نے بھی بتایا کہ شادی کے فیصلے نے ان کی زندگی کا رخ تبدیل کردیا اور وہ بے حد مطمئن ہیں۔

سارہ سرفراز نے مزید کہا کہ وہ ماڈلنگ جاری رکھیں گی، ذیل میں ان کی کچھ خوبصورت تصاویر ملاحظہ کریں۔

loading...
loading...