سلمان خان کی والدہ کس کو بہو بنانے کی خواہشمند؟

sallu

بولی وڈ کے بھائی جان سلمان خان کی شادی یوں تو گزشتہ 3 دہائیوں سے موضوع بحث بنی ہوئی ہے مگر وہ ہیں کہ شادی کرکے ہی نہیں دے رہے۔ ان کی 53 سالہ زندگی میں یوں تو کئی خواتین آئیں تاہم کسی نہ کسی وجہ سے وہ ان سے علیحدہ ہوتے گئے اور یوں آج تک شادی کے بندھن میں نہیں بندھ سکے۔

دبنگ خان اور کترینہ کیف کے بارے میں کون نہیں جانتا، دونوں شخصیات ایک دوسرے کے ساتھ طویل عرصے تک ریلیشن میں رہے لیکن ایک نہ ہوسکے۔

اب سلمان خان کی والدہ کی خواہش بھی منظر عام پر آگئی ہے، ان کی والدہ سلمیٰ خان کی یہ خواہش ہے کہ وہ اداکارہ کترینہ کیف کو اپنے بیٹے کی دلہن کے روپ میں دیکھیں۔

سلّو میاں کی شادی کا نا صرف ان کے گھر والوں بلکہ مداحوں کوبھی بے صبری سے انتظارہے، ان کی والدہ سلمیٰ خان بھی بیٹے کے سر پر جلد سہرا سجنے کی خواہشمند ہیں اور وہ اداکارہ کترینہ کیف اپنی بہو بنتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہیں۔

Related image

سلمان خان کی ماں کو کترینہ کیف بہت زیادہ پسند ہیں، حالانکہ وہ اس بات سے واقف ہیں کہ کترینہ اور سلمان میں اب دوریاں ہوگئی ہیں مگر وہ اب بھی انہیں اپنی بہو بنانا چاہتی ہیں۔

کترینہ جب بھی سلمان خان کے گھر جاتی ہیں تو وہ ان کی والدہ سے ضرور ملتی ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ سلمان خان اپنی ماں کا خواب پورا کرتے ہیں یا نہیں لیکن انہیں شادی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ مختلف انٹرویوز میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ شادی صرف پیسوں کی بربادی ہے۔

loading...
loading...