بولی وڈ اسٹارز کی وزیراعظم مودی کیساتھ سیلفی وائرل

modiimage

بولی وڈ سپر اسٹارز کی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ سیلفی وائرل ہوئی ہے۔ بولی وڈ اسٹارز نے فلمی انڈسٹری کے مختلف مسائل کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے بعد بولی وڈ اسٹارز نے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی بنوائی ، یہ تصویر معروف فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔

تصویر میں عالیہ بھٹ ، رنبیر کپور، رنویر سنگھ ، کرن جوہر، روہیت شیٹھی، سدھارتھ ملہوترا ، ورون دھون سمیت دیگر اسٹارز کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایسا کافی کم دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی وزیراعظم نے اس طرز پر یا پھر اس طرح کوئی سیلفی کسی اسٹار کے ساتھ بنوائی ہو ۔ اور یقینی طور پر اس تصویر کو بھارت میں دوہزار انیس کی سب سے مختلف سیلفی قرار دیا جاسکتا ہے اور یہ کافی طویل عرصے تک یاد رکھی جائیگی۔

Source: Zee News

loading...
loading...