ڈراموں میں ساس بہو کے جھگڑے اور طلاقیں دکھانے پر پابندی

Untitled-1

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام ٹی وی چینلز کو ٹی وی ڈراموں اور پروگرامز کے حوالے سے ہدایات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں ٹی وی ڈراموں اور پروگرامز میں دکھائے جانے والے غیر اخلاقی اور متنازع موضوعات، مناظر اور لباس کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ پیمرا کو اس حوالے سے کئی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ شکایات میں کہا گیا ہے کہ ساس بہو اور خاندانی جھگڑوں پر مبنی ڈرامے، زبان اور مکالمے بے راہ روی کا سبب بن رہے ہیں۔

پیمرا نے تمام چینلز کو آگاہ کیا ہے کہ ایسے موضوعات کو ڈراموں پیش کیا جائے جو حقیقی پاکستانی معاشرے کی عکاسی کریں، اسلامی، سماجی اور معاشرتی اصولوں کے ہم آہنگ ہوں۔ بے راہ روی اور برائیوں کو بے جا طور پر اجاگر کرنے سے گریز کیا جائے۔ حساس موضوعات جیسے طلاق اور حلالہ سے متعلق مواد سے اجتناب کیا جائے، تاکہ مروجہ اسلامی اصولوں سے متعلق کوئی ابہام جنم نہ لے سکے۔

43764f5a-2a2c-49db-8f6d-2f26a8ea6240

loading...
loading...