شاہد کپور کا پریانکا کے شوہر نک جونس کو مشورہ

 

shahidimage

حال ہی میں امریکی گلوکار نکس جونس اور بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں اور دونوں کی تصاویر اور شادی بھی بی ٹاون میں موضوع بنی ہوئی ہے۔ اب بولی وڈ اداکار شاہد کپور نے نکس جونز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک دیسی گرل کے ساتھ ہیں اسلئے انہیں کسی صورت پیچھے نہیں ہٹنا چاہیئے۔

کچھ روز پہلے اداکار شاہد کپور نے اپنے سوتیلے بھائی ایشان کھتر کے ہمراہ  ’کافی ود کرن‘ کے سیزن 6 میں شرکت کی۔ شو کے میزبان کرن جوہر نے جب شاہد کپور سے سوال کیا کہ وہ پریانکا کے شوہر نکس جونز کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے تو شاہد ن جواب دیا کہ پریانکا ایک دیسی گرل ہیں اور انکا نکس جونز کو مشورہ ہے کہ وہ کبھی پیچھے نہ ہٹیں۔

شو میں شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ایشان کھتر نے بھی شرکت کی اور اس میں انہوں نے اپنے بھائی کی فلم دھڑک سے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔

واضح رہے سال 2009 میں فلم ’کمینے‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہد کپور اور پریانکا چوپڑا کی ڈیٹنگ کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنی تھیں ۔

Source: India today

loading...
loading...