سارا علی خان کو کارتک سے دور رہنے کی ہدایت

Untitled-1

ممبئی: بولی وُڈ اسٹار اور ٹی وی اداکارہ سارا خان نے کارتک آریان سے مزید تعلقات بڑھانے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بولی وُڈ اسٹار سارہ خان نے ٹی وی شو ‘کافی ود کرن’ میں شرکت کے دوران بتایا کہ کارتک آریان کے ساتھ ابھی کوئی تعلقات قائم کرنا نہیں چاہتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میری والدہ نے منع کردیا ہے کہ ابھی کسی سے کوئی تعلقات قائم نہیں کرنے ہیں، تھوڑا انتظار کرو۔

بولی وُڈ اسٹار سارا خان اپنی نئی فلم سمبا میں لیڈنگ کردار ادا کیا ہے، سارا کی فلم نے اب تک باکس آفس پر دھماکے دار انٹری کی ہے اور کروڑوں روپے بٹور لیے ہیں۔

واضح رہے کہ بولی وڈ اسٹار کارتک آریان بھی سارا علی خان کے ساتھ دوستی بڑھانا چاہتے ہیں جس کا اظہار وہ کر بھی چکے ہیں، لیکن سارا علی خان کی والدہ نے انہیں ایسا کرنے سے منع کر دیا ہے۔

loading...
loading...