سارہ علی خان اور رنویر سنگھ کے ایک دوسرے پر طنز

ssara

سارہ علی خان اور رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو بری طرح ٹرول کرنا شروع کردیا، دونوں اداکار آپس میں ایک دوسرے کے بے حد قریب ہیں اور اب تو انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی ایک دوسرے کو مذاق کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

حال ہی میں ان دونوں اداکاروں کی فلم ‘سمبا’ ریلیز ہوئی ہے، یہ فلم اب تک باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

اس فلم کی پروموشن اور مختلف پارٹیز کے درمیان رنویر اور سارہ کو ایک دوسرے سے مذاق کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور اب تو یہ سلسلہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس تک بھی پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ دنوں سارہ علی خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر اپلوڈ کی، جس میں رنویر کے ساتھ کام کرنے سے ‘پہلے اور بعد’ لکھا گیا تھا۔ ایک جانب ساری علی خان نارمل لبا س زیب تن کئے ہوئے نظر آرہی ہیں جبکہ دوسری جانب انہوں نے رنگ برنگا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

سارہ علی خان کی جانب سے اس اسٹوری کو دیکھ کر رنویر سے بھی رہا نہ گیا اور انہوں نے بھی سارہ علی خان کی تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لگا ڈالی جس میں اوپر سارہ خان کی ایک تصویر جبکہ نیچے بہت سارے چہرے دِکھ رہے ہیں۔

اس تصویر میں اوپر سارہ اور نیچے بہت سارہ لکھا ہوا ہے۔

loading...
loading...