معروف پاکستانی ماڈل متھیرا ٹرک حادثے کا شکار

mathira000000000000

دبئی: اداکارہ متھیرا دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متھیرا کی گاڑی کو دبئی کی ایک شاہراہ پر 2 ٹرکوں نے ٹکر مار دی، جس کے باعث اداکارہ شدید زخمی ہوئیں، جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

معروف اور بے باک پاکستانی اداکارہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک خصوصی پوسٹ شئیر کی گئی جس میں انہوں نے حادثے کا شکار ہونے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا گیا۔

Untitled-1

اداکارہ متھیرا نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہ ان کی گاڑی کو دبئی کی ایک شاہراہ پر 2 ٹرکوں نے ٹکر مار دی تھی جس کے باعث ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ جبکہ اداکارہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اداکارہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ اس وقت دبئی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ متھیرا کے چاہنے والوں نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

loading...
loading...