کنگ خان کی شادی کا سن کر دل ٹوٹا، فاطمہ ثناء شیخ

fatima

فلم ‘چاچی 420’ میں ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ اب ‘دنگل گرل’ کے نام سے جانی جاتی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی میگا بجٹ فلم ‘ٹھگز آف ہندوستان’ میں تلوار بازی سے اپنے حریفوں کو نشانہ بنانے والی اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پہلی محبت شاہ رخ خان کے ساتھ کی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ شاہ رخ خان سے عشق کرنا چاہتی تھیں، پہلی محبت پہلی محبت ہوتی ہے، وہ کیوں اور کس سے ہوتی ہے آپ کو اندازہ نہیں ہوتا۔

دنگل گرل نے اپنے الفاظ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ حقیقت میں نہیں بلکہ اسکرین پر کنگ خان کے ساتھ عشق کرنا چاہتی تھیں تاہم وہ ان کی پہلی محبت ہی تھی۔

اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں اس وقت بہت تکلیف پہنچی اور دل ٹوٹا جب یہ پتہ چلا کہ شاہ رخ خان شادی شدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کو دیکھ کر یہ سوچ رہی تھیں کہ یہ ان کی بیوی کیسے بنیں۔

loading...
loading...