سگریٹ نوشی کی عادی پاکستانی اداکارائیں

main

اکثر ہم بولی وڈ اداکاراؤں کے سگریٹ نوشی کرنے کی خبریں سنتے ہیں اور اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

آج ہم آپ کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ان خواتین کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو حقیقی زندگی میں سگریٹ نوشی کرتی ہیں، ذیل میں ملاحظہ کریں۔

ماہرہ خان

ماہرہ کو اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی اداکارہ کہا جائے ت و بے جا نہ ہوگا، گزشتہ برس بولی وڈ اداکار کے ہمراہ سگریٹ نوشی کرتے ان کی تصاویر نے خوب واویلا مچایا تھا جبکہ اس کے بعد بھی ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں سگریٹ نوشی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

صبا قمر

صبا قمر بھی پاکستانی شوبز کا بڑا نام ہیں، انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے سگریٹ منہ میں لئے تصویر شیئر کی تھی اور یہ سوال کیا تھا کہ خواتین کے لئے ہی سگریٹ پینا نقصاندہ کیوں ہے؟ کیا یہ مردوں کو نقصان نہیں پہنچاتی؟

ثروت گیلانی

کچھ سال قبل ثروت گیلانی کی تصاویر لیک ہوئی تھیں جس میں ثروت گیلانی کو ہاتھ میں ڈرنک اور سگریٹ لئے دیکھا جاسکتا ہے۔

عروہ حسین

ایک دوست کی شادی میں لی گئی عروہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، اس تصویر میں وہ مبینہ طور پر اپنے دوستوں کے ہمراہ ڈرنک انجوائے کررہی ہیں تاہم یہ وہ واحد موقع ہے جب انہیں ایسا کرتے دیکھا گیا۔

حمیمہ ملک

حمیمہ ملک کا شمار پاکستانی کی بولڈ اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہیں اکثر سگریٹ نوشی کرتے دیکھا جا چکا ہے۔

عائشہ خان

پارٹی کے دوران لی گئی عائشہ کی یہ تصویر لیک ہوئی تو یہ ان کے تمام مداحوں کے لئے حیرت کی بات تھی کہ ٹیلیویژن پر بالکل مختلف اوتار میں نظر آنے والی اداکارہ سگریٹ بھی پی سکتی ہے۔

نوشین شاہ

نوشین شاہ بھی دیگر کئی پاکستانی اداکاراؤں کی طرح سگریٹ نوشی کرتی ہیں، ان کی یہ تصویر ایک نجی پارٹی میں لی گئی تھی۔ انہوں نے ماڈرن ڈریس اور سگریٹ تھامے اپنی ان تصاویر کا کبھی کوئی جواب نہیں دیا۔

ثناء طارق

ثناء طارق کا شمار مشہور ٹی وی اینکرز میں ہوتا ہے، ہاتھ میں سگریٹ تھامے ان کی بھی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

صنم بلوچ

مارننگ شو اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کرنے والی صنم بلوچ بھی سگریٹ نوشی کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں، انہیں بھی اکثر سگریٹ کے ساتھ کلک کیا جاچکا ہے۔

میرا سیٹھی

میرا سیٹھی ایک اداکارہ، ماڈل اور مصنف ہیں، انہیں اپنی ہی ایک ویڈیو میں سگریٹ کو انجوائے کرتے دیکھا گیا۔

آمنہ الیاس

آمنہ الیاس کا شمار پاکستان کی مشہور ماڈلز اور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ بھی اپنی سگریٹ نوشی کی عادت کو چھپانے میں ناکام رہیں۔

عیان علی

Untitled-1

عیان علی کو اگر تنازعات کی ملکہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، منی لانڈرنگ کیس کی زد میں آنے وا،لی پاکستانی ماڈل کو سگریٹ نوشی کرتے بھی دیکھا جاچکا ہے۔

وینا ملک

وینا ملک بھی تنازعات میں گھری رہنے والی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، وہ بھی سگریٹ نوشی اور ڈرنک کرتی ہوئی پکڑی جاچکی ہیں۔

loading...
loading...