زرین خان کی گاڑی سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

zareen

بولی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ زرین خان کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 31 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز گوا میں سڑک پر پیش آنے والے ایک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی اپنی زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔

حادثے کے وقت یہ بات واضح نہیں ہوسکی تھی کہ اصل میں اس حادثے کی وجوہات کیا ہیں، تاہم اب رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد پتا چلا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی موت بولی وڈ اداکارہ زرین خان کی گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والا موٹر سائیکل سوار نوجوان بولی وڈ اداکارہ زرین خان کی گاڑی سے ٹکرایا تھا، ابتدائی رپورٹ تو سامنے آگئی ہے مگر اب تک پولیس نے اس واقع کی مزید تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔

loading...
loading...