لڑکی کو ہراساں کرنے پر میکا سنگھ کو حراست میں لے لیا گیا

meekasinghimage

برازیلین لڑکی کو مبینہ طور پر نازیبا پیغامات  بھیجنے پر معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو حراست میں لے لیا گیا۔ میکا سنگھ دبئی میں ایک ایوارڈ شو میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کیلئے گئے ہوئے تھے۔ 

تاہم رات تین بجے کے قریب ایک برازیلین لڑکی کی شکایت پر ان کو دبئی کے بار سے حراست میں لے لیا گیا۔

برازیلین لڑکی نے ان کیخلاف یہ شکایت درج کرائی تھی کہ میکا نے واٹس ایپ کے ذریعے ان کو نازیبا تصاویر بھیجی ہیں جس کے بعد میکا سنگھ کو حراست میں لے کر ابو ظہبی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

دبئی پولیس کی جانب سے بھی بھارتی گلوکار کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

ذرائع نے گلف نیوز کو بتایا ہے کہ میکا سنگھ کی جانب سے اس لڑکی کو نازیبا تصاویر کے ساتھ بولی وڈ میں کام دلوانے کی پیشکش بھی واٹس ایپ دی گئی تھی۔ تاہم میکا سنگھ کی ٹیم کی جانب سے ان کی ضمانت لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اور ان کے ٹیم ممبرز نے بھارتی گلوکار کی گرفتاری کی بھی تصدیق کی ہے۔

دبئی حکام کی جانب سے اب تک بھارتی سفارتخانے سے اس حوالے سے رابط نہیں کیا گیا ہے۔

Source: Gulf News

loading...
loading...