صنم جنگ جذباتی ہوگئیں ۔ ۔ ۔؟

sanamaimage

صنم جنگ کا شمار پاکستان کی معروف شوبز شخصیت میں ہوتا ہے اور اب تک وہ کئی ہٹ ڈرامے بھی شائقین کو دے چکی ہیں۔

انہوں نے پلے چینل میں وی جے کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر اپنی اداکاری کی بدولت پے درپے کئی پراجیکٹ حاصل کرتی چلی گئیں ۔

ان کے ڈراموں میں دل مظتر، الوداع، محبت صبح کا ستارہ سمیت دیگر پراجیکٹس شامل ہیں۔  تاہم اب صنم جنگ کئی سالوں سے ایک نجی چینل پر مارننگ شو کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں ۔ تاہم اب انہوں نے اس شو کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اپنے آخری شو کے دوران صنم جنگ نے بتایا کہ اس سے انکی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے شو کے دوران ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جو کہ اس پروگرام سے منسلک رہا ہے۔ تاہم اس دوران صنم جنگ جذباتی ہوگئیں اور اپنے تجربات اس حوالے سے شائقین کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے آنسو ان کی آنکھوں سے چھلک پڑے۔

شو کے دوران موجود شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی جذباتی ہوگئی ۔

loading...
loading...