رجنی کانتھ کی فلم 2.0 پانچ سو کروڑ کمانے میں کامیاب

rajniiimage

رجنی کانتھ کے ساتھ اکشے بھی فلم ٹوپوائنٹ زیرو میں جلوہ گر ہوئے ہیں ، اور فلم کے اعلان کے بعد سے ہی بھارتی فلم انڈسٹری میں اس حوالے سے چہ مگوئیاں جاری تھیں۔ اس فلم کی عکس بندی کا اعلان تین سال قبل کیا تھا لیکن اب یہ چھتیس ماہ بھی ریلیز کی گئی ہے اور اب محض ایک ہفتے کی ریلیز کے بعد ہی یہ فلم پانچ سو کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

کرن جوہر جو بھی اس فلم کے ساتھ منسلک ہیں اور اسکا ہندی ورژن ریلیز کررہے ہیں۔ کرن جوہر نے فلم کی دنیا بھر میں آمدنی سے متعلق اعدادوشمار سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔ اور تصدیق کی ہے کہ ٹوپوائنٹ زیرو پانچ سو کروڑ دنیا بھر میں کما چکی ہے۔ انہوں نے فلم کے ساتھ منسلک ہونے کو اپنے لئے اعزاز بھی قرار دیا۔

ٹوپوائنٹ زیرو کی کہانی خود ایس شنکر نے لکھی ہے اور وہ ہی اسکے ہدایت کار بھی ہیں۔ یہ پہلی بھارتی فلم ہے جو کہ مکمل طور پر تھری ڈی میں بنائی گئی ہے۔

ٹوپوائنٹ زیرو دوہزار دس میں ریلیز ہونے والی تامل فلم ایتھران کا سیکوئل ہے۔ فلم میں رجنی کانتھ اور ایشوریا نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

اس فلم میں بھی رجنی کانتھ سائنسدان وسی گران اور روبوٹ چٹی کا کردار نبھارہے ہیں۔ جبکہ اس سیکوئل میں اکشے کمار اور ایمی جیکسن نے بھی اہم کردار نبھایا ہے۔

یہ فلم ہندی اور تیلگو زبان کے ساتھ دنیا بھر میں تھری ڈی میں ریلیز کی گئی ہے۔

Source: Zee News

loading...
loading...