کپل شرما سلو بھائی کے ساتھ جلوہ گر ۔ ۔ ۔

salmanimage

کپل  شرما کا شمار بھارت کے معروف کامیڈین میں ہوتا ہے اور وہ اپنے بھرپور مزاح سے نہ صرف اپنے شائقین میں روز بروز اضافہ کررہے ہیں ۔ اب کپل شرما دوبارہ اپنے شو سے انٹری دینے جارہے ہیں ۔ اور کہا جارہا ہے کہ ان کے شو کے پہلے مہمان سلو بھائی ہونگے۔

ابتداء میں خبریں تھیں کہ زیرو کی کاسٹ سے شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا فلم میں سب سے پہلے مہمان ہونگے۔ لیکن اب کہا جارہا ہے کہ ان کے شو کی پہلی قسط میں سلو بھائی جلوہ گر ہونگے جبکہ انکے ساتھ والد سلیم خان، ارباز خان ، اور سہیل خان بھی شو میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب کپل شرما بارہ دسمبر کو اپنی دوست گنی چتراتھ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بھی منسلک ہورہے ہیں۔ گنی کے گھر میں اس حوالے سے تقریبات کا بھی آغاز ہوچکا ہے ۔

بارہ دسمبر کو شادی کے بعد کپل شرما دوستوں کیلئے ایک بڑی تقریب بھی منعقد کریں گے۔ تاہم ابھی اس حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Source: Zee News

loading...
loading...