سیدہ طوبیٰ نے عامر لیاقت کے بارے میں بڑے انکشافات کردیئے

amir

عامر لیاقت اور ان کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں مہمان کے طور پر حاضر ہوئے جہاں انہوں نے ایک دوسرے کے بارے میں کئی باتیں شیئر کیں۔

پروگرام میں میزبان کی جانب سے عامر لیاقت سے کئی سے سوالات کئے گئے جن کے عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ نے جواب دیئے ۔

فیصل کی جانب سے طوبیٰ عامر سے سوال پوچھا گیا کہ انہوں نے عامر لیاقت کا نام موبائل میں کس نام سے محفوظ کیا ہے جس پر انہوں نے بڑا ہی دلچسپ جواب دیا، انہوں نے بتایا کہ اپنے شوہر کا نام انہوں نے ‘پینتھر’ کے نام سے موبائل میں محفوظ کیا ہوا ہے۔

طوبیٰ عامر نے مزید اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسا پوری دنیا میں کوئی نہیں ہے، انہوں نے بتایا کہ عامر لیاقت کے پاس کھانا بنانے کا ہنر ہے اور نہاری تو بہت ہی شاندار بناتے ہیں اور ان کے گانا گانے کہ انداز سے مجھے بہت پیار ہے ۔

طوبیٰ عامر کا مزید کہنا تھا کہ آپس میں ایک دوسرے سے تمام باتیں شیئر کرتے ہیں اور ماضی کی باتیں بھی ایک دوسرے کو بتاتے ہیں۔

loading...
loading...