ناہید شبیر کا شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان

naheed

اداکارہ ناہید شبیر نے شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا، کراچی سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ کا کہنا ہے کہ 2019 میری شادی کا سال ہوسکتا ہے جس کے بعد میں شوبز چھوڑ دوں گی۔

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں کھانے پکانے سے عشق ہے، اگر وہ ایک اداکارہ نہ ہوتیں تو اپنا ریسٹورنٹ چلا رہی ہوتیں۔

ناہید نے 2002 میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا جس کے 4 سال بعد اپنی ذاتی ڈرامہ سیریل پروڈیوس کی، وہ اب تک 7 ڈرامہ سیریل پروڈیوس کرچکی ہیں۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے فلموں میں ڈائریکشن کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے شاعری سے بھی لگاؤ ہے اور پروین شاکر، مرزا غالب، منیر نیازی، گلزار کی شاعری سے بہت متاثر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی شاعر گلزار نے میری ڈرامہ سیریل کے تھیم سانگ بھی لکھے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کی متعدد مرتبہ پیشکش ہوئی تاہم ان کی اولین ترجیح ٹی وی ڈرامہ ہی ہے اس لئے کبھی فلم کی طرف جانے کا نہیں سوچا۔

loading...
loading...