ماہرہ کا ٹرالنگ پر انوکھا جواب ۔ ۔ ۔

mahiraimage

ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی معروف اداکاروں میں ہوتا ہے۔ اور ملک میں اس وقت ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب ان کی رنبیر کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔ تصویر میں ماہرہ کو رنبیر کے ساتھ دیکھا جاسکتا تھا جبکہ اس دوران وہ سگریٹ بھی پی رہی تھیں ۔

اسہی طرح ماہرہ کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں ان کو رنبیر کے ساتھ بحث کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اور ان دونوں کی یہ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ڈیٹنگ کی افواہیں بھی گرم ہوئیں ۔

تاہم اسکے بعد دونوں اداکاروں کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں اسکو ذاتی معاملہ قرار دیا گیا تھا۔

اب ماہرہ نے ایک ٹوئیٹ کیا ٹوئیٹ میں انہوں نے حفیظ کو کرکٹ میں شاندار پرفارمنس پر سراہا اور ریٹائرمنٹ پر نیک تمناوں کا اظہار کیا تھا۔ جس کے بعد ایک سوشل میڈیا صارف نے انکو ٹرالنگ کا نشانہ بنایا۔

ٹرالنگ پر ماہرہ نے بھی اپنے جواب سے اسکا منہ بند کردیا۔  

loading...
loading...