انیل کپور بھتیجے ارجن اور ملائکہ کے تعلقات پر بول پڑے

anil

بولی وڈ کے ایور گرین مشہور و معروف اداکار انیل کپور نے بالآخر بھتیجے ارجن کپور اور ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑا کے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں اداکار انیل کپور نے نیہا دھوپیا کے مشہور شو شو ‘نو فلٹر نیہا’ میں شرکت کی۔

اس شو کے دوران میزبان نیہا دھوپیا نے اُن سے مختلف سوالات پوچھے، جب ان یل کپور سے ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے درمیان قربتوں کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بناء کوئی اعتراض اٹھائے ان دونوں کے رشتے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ارجن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسے بہت اچھی طرح جانتا ہوں، اگر اسے کوئی چیز پسند آتی ہے تو میں اسے ناپسند نہیں کرسکتا، ویسے بھی یہ اُس کا ذاتی معاملہ ہے، وہ اپنی زندگی میں کچھ بھی کرے۔

انیل کپور نے یہ بھی بتایا کہ ہم ایک خاندان کی طرح ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دوسروں کی خوشیوں کے ساتھ خوش رہنا چاہئے۔

واضح رہے ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑا اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد اکثر ارجن کپور کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں جبکہ گزشتہ کافی ماہ سے بڑھتی قربتوں کی وجہ سے بھی یہ دونوں میڈیا کی خبروں میں بھی اِن ہیں، یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ دونوں اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

loading...
loading...