انوشکا اور ویرات اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کیسے منائیں گے؟

virushka

بولی وڈ میں شادیوں کے سیزن کا آغاز کرنے والے اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی شادی کو ایک سال مکمل ہونے جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دونوں شخصیات اپنی شادی کی پہلی سالگرہ آسٹریلیا میں منائیں گے، ان کی شادی گزشتہ برس 11 دسمبر کو اٹلی میں انجام پائی تھی۔

ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق دسمبر میں ویرات کوہلی آسٹریلیا میں سیریز کھیل رہے ہوں گے جبکہ انوشکا شرما فلم ‘زیرو’ کی تشہیر سے چند روز کے لئے وقفہ لیں گی تاکہ وہ اپنی زندگی کے لمحات کو یادگار بنا سکیں۔

ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوڑے کے ایک قریبی دوست نے بتایا ہے کہ ‘انوشکا نے مہینوں قبل اس ٹِرپ کا پلان کیا ہوا تھا اور ‘زیرو’ کی ٹیم بھی اس بات سے بخوبی واقف تھی کہ انوشکا اپنی زندگی کے اس اسپیشل لمحے کو منانے کے لئے کچھ روز چھٹیوں پر جاسکتی ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم اس دوران آسٹریلیا میں سیریز کھیل رہی ہوگی جبکہ انوشکا انہیں وہیں جوائن کریں گی، اس موقع کو منانے کے بعد انوشکا واپس روانہ ہوجائیں گی، دونوں کے کام کا شیڈول انہیں ایک ساتھ رہنے کی اتنی ہی اجازت دے رہا ہے’۔


View this post on Instagram

Just being able to walk around feels like the most joyous thing in the world. 😊♥️

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli) on


View this post on Instagram

Just strolling around the street with these two strangers 😜

A post shared by Shikhar Dhawan (@shikhardofficial) on


View this post on Instagram

#bleedblue #GoIndia #happiness

A post shared by Sakshi Singh Dhoni (@sakshisingh_r) on

اسی وجہ سے انوشکا ان دنوں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی تشہیری مہم میں بے حد مصروف ہیں، یہ تمام مصروفیات نومبر کے آخر تک اختتام پذیر ہوجائیں گی۔

loading...
loading...