کترینہ بالآخر رنبیر اور عالیہ کے رشتے پر بول پڑیں

ranbir

بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی کیمسٹری سے متعلق تو چرچے چل ہی رہے ہیں مگر لوگوں کی زیادہ دلچسپی اس بات کو جاننے میں ہے کہ کترینہ کیف کو ان دونوں کے رشتے سے کتنا اثر پڑا کیونکہ عالیہ بھٹ ان کی بہترین دوست اور رنبیر کپور ان کے سابق بوائے فرینڈ ہیں۔

Relationships Issues

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف بالآخر اپنی چُپ توڑتے ہوئے رنبیر اور عالیہ کے رشتے کے حوالے سے بول ہی پڑیں، بولی وڈ کی باربی ڈول نے فلم ساز کرن جوہر کے شو ‘کافی وِد کرن’ میں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ریپڈ فائر سوال پر کہا کہ ‘میرا دپیکا اور عالیہ دونوں کے ساتھ ایک آزاد اور اچھا تعلق ہے، میرے لئے عالیہ اور رنبیر کے رشتے کو قبول کرنا کوئی مشکل بات نہیں تھا’۔

Bond They Share

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم (میں اور عالیہ) جِم میں ایک ساتھ ورک آؤٹ بھی کرتے ہیں، اسی لئے ہم دونوں کا بانڈ کافی اچھا ہے’۔

Actresses At Gym

اس سے یہ بات تو واضح ہورہی ہے کہ زیادہ تر میگا اسٹارز دوستی کے بیچ اپنے ‘رلیشن شپ’ کو نہیں آنے دیتے ہیں۔

loading...
loading...