فلم ‘ٹھگز آف ہندوستان’ کی کمائی تنزلی کا شکار

toh

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، بگ بی امیتابھ بچن، باربی ڈول کترینہ کیف اور دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ کی فلم ‘ٹھگز آف ہندوستان’ کی کمائی 6 روز میں 129 کروڑ تک جا پہنچی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز فلم کی کمائی میں کمی دیکھی گئی، فلم میں میگا اسٹارز کی موجودگی کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ یہ باکس آفس پر ریکارڈز کی بھرمار کردے گی، تاہم ایسا کچھ نہ ہوا اور فلم بینوں کو یہ فلم بالکل بسند نہ آئی۔

حد تو یہ ہے کہ پہلے ہی روز جب لوگ فلم دیکھ کر تھیٹرز سے باہر آرہے تھے تو ان کے چہرے سے عیاں تھا کہ وہ مایوس ہیں۔ کئی فلم بینوں نے اپنی مایوسی کا اظہار ٹویٹر پر مزاحیہ انداز اپنا کر کیا تھا۔

ذیل میں ٹویٹر صارفین کی مزاحیہ ٹویٹس ملاحظہ کریں۔۔

loading...
loading...