صباء قمر کو پیار کے موڈ کا اظہار مہنگا پڑگیا

saba

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ صباء قمر آئے روز کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں اِن رہتی ہیں، کبھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی ان کی تعریفیوں کے پُل باندھے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے پیلے رنگ کے لباس میں ملبوس ایک تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ کیپشن درج کی کہ ‘پیار کا موڈ ہورہا ہے’۔


View this post on Instagram

In the mood for love ❤️

A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on

جیسے ہی خوبرو اداکارہ نے یہ پوسٹ شیئر کی ویسے ہی سوشل میڈیا صارفین میں کھلبلی مچ گئی۔ بے شمار صارفین کی جانب سے ان کی تصویر کی تعریف کی گئی تو کئی افراد ایسے بھی نظر آئے جنہوں نے صباء کو براہ راست شادی کی پیشکشیں کرنا شروع کردیں۔

کوئی انہیں ڈریم گرل قرار دے رہا تھا تو کوئی شاعرانہ انداز اختیار کرکے اپنے جذبات کا اظہار کررہا تھا۔

ایک صارف نے کہا کہ ‘اتنی سویٹ گرل جس سے پیار کرے گی وہ خوش نصیب ہوگا’۔

ایک صارف تو جذباتی ہی ہوگیا اس نے لکھا کہ ‘میں تیار ہوں شادی کرنے کو’۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ‘میں تو کہتا ہوں موڈ ہی بدل لو’۔

جہاں کئی سارے مثبت کمنٹس نظر آئی وہیں کچھ منفی کمنٹس بھی اس پوسٹ کی خوبصورتی کو ماند کررہے تھے۔ ایک ناقد نے لکھا کہ ‘کوئی بھی آپ کے جیسی لڑکی سے پیار نہیں کرتا، خود کو تبدیل کریں’۔

loading...
loading...