ایئر ہوسٹس کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کرنے والی 5 حسینائیں

000

یہ بات بالکل سچ ہے کہ کب کس کا وقت بدل جائے اور وہ زمین سے اٹھ کر سیدھا آسمانوں کی بلندیوں کو چھونے لگے کوئی نہیں جانتا، اس دنیا میں کئی ایسے رئیس گزرے ہیں جنہوں نے غریب گھرانوں میں آنکھ کھولی مگر ان پر قسمت کی دھنی ایسی مہربان ہوئی کہ وہ اربوں پتی بن گئے یا اتنا فیم حاصل کرلیا کہ ہر فرد چہرے سے پہچاننے لگا۔

آج ہم آپ کو بھارت سے تعلق رکھنے والی ایسی شخصیات کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے بطور ایئر ہوسٹس اپنے کیریئر کا آغاز کیا مگر قسمت کی مہربانی اور انتھک محنت نے انہیں بھارت کے جانے مانے چہروں میں سے ایک بنادیا، ذیل میں فہرست ملاحظہ کریں۔

حنا خان

بگ باس کے گزشتہ سیزن میں جلوہ گر ہونے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ایئر ہوسٹس کے طور پر کیا، انہیں ایک بھارتی ڈرامے ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ سے شہرت ملی اور آج بھارت سمیت پاکستان میں بھی وہ بے حد مقبول ہیں۔

ملیکا شراوت

malika

ملیکا شراوت کا شمار بولی وڈ کی بولڈ اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے بھی اپنے کیریئر کی ابتدا ایک ایئر ہوسٹس کے طور پر کی تھی۔ انہوں نے انگلش، تامل، ہندی اور چائنیز فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی بہترین بولی وڈ فلموں میں ‘مرڈر’ شامل ہے۔

اکانکشا پوری

اکانکشا پوری بھارتی ماڈل اور فلمی اداکارہ ہیں، انہوں نے ملیالم، تامل اور بولی وڈ فلموں میں اداکاری کی ہے۔ انہوں نے ٹائمز آف انڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ ایک نجی ایئر لائن میں ایئر ہوسٹس تھیں۔

سُنیتا گواریکر

سُنیتا بولی وڈ کے مشہور و معروف ہدایتکار آشوتوش گواریکر کی بیوی ہیں، انہوں نے متعدد ٹی وی اشتہارات میں کام کیا۔ ماڈلنگ کا شعبہ اپنانے سے قبل وہ بھی ایک ایئر ہوسٹس تھیں۔

مورین واڈیا

مورین واڈیا بھارت کے بزنس ٹائیکون نوسی واڈیا کی بیگم ہیں، انہوں نے متعدد مرتبہ اپنے شوہر کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ وہ انہیں ایئر انڈیا کی پرواز کے دوران ملے تھے۔ اس وقت وہ ایک ایئر ہوسٹس تھیں۔

loading...
loading...