کَرن جوہر ٹویٹر پراپنے ہم شکل کو دیکھ کر دنگ

karan

کہا جاتا ہے دنیا میں ایک ہی شکل کے سات انسان موجود ہوتے ہیں، حالانکہ انہیں تلاش کرنا بے حد مشکل ہوتا ہے مگر حادثاتی طور پر ہی صحیح کبھی کبھی کسی انسان کا ایسا ہم شکل ہمارے سامنے آجاتا ہے جسے دیکھ کر واقعی سکتا طاری ہوجاتا ہے۔

حال ہی میں بولی وڈ کے معروف ہدایتکار کَرن جوہر نے ٹویٹر پر اپنا ہم شکل دیکھا تو دنگ رہ گئے۔

گزشتہ دنوں ایک پاکستانی ٹویٹر صارف نے معروف فلم ساز کو اپنی ٹویٹ میں ٹیگ کیا اور بتایا کہ لوگ مجھے کَرن جوہر کا ہم شکل کہتے ہیں۔

 

 

کَرن جوہر نے اس ٹویٹ کا فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ٹویٹس مجھے کچھ کہنے کے قابل نہیں چھوڑتیں اور یہ ٹویٹ انہی میں سے ایک ہے۔

اس ٹویٹر صارف کا نام عثمان خان ہے، انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگ مجھے کَرن جوہر کا ہم شکل کہتے ہیں۔

loading...
loading...