رشی کپور کو کینسر؟ بیٹی نے خاموشی توڑدی

ridhima

اکثر اپنے ٹویٹر پیغاموں اور متنازعہ گفتگو کی وجہ سے زیر بحث رہنے والے بولی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور اپنی مبینہ بیماری کی وجہ سے گزشتہ کافی عرصے سے خبروں میں اِن ہیں۔

بھارتی میڈیا میں پچھلے کچھ عرصے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ انہیں کینسر جیسی موذی بیماری لاحق ہے تاہم اب اس سارے معاملے پر ان کی بیٹی ردھیما خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق رشی کپور علاج کی غرض سے ستمبر کے آخر میں خاموشی سے امریکا روانہ ہوئے تھے اور اسی باعث وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔

رشی کپور کے حوالے سے تقریباً گزشتہ دو ماہ سے یہی خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہیں کینسر کا جان لیوا مرض لاحق ہے اور ان کی بیماری اب آخری اسٹیج تک پہنچ چکی ہے۔

بھارتی میڈیا ہر بات کا بتنگڑ بنانے میں بھرپور شہرت رکھتا ہے اور شاید ان قیاس آرائیوں یا مبینہ جھوٹی خبروں کی ایک اہم وجہ یہ بھی تھی کہ رشی کپور نے بیماری سے متعلق مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی اور اہل خانہ کو بھی اس حوالے سے تاکید کی گئی تھی کہ میڈیا کو کچھ بھی مطلع نہیں کیا جائے گا۔

رشی کپور نے گزشتہ ماہ کی 7 تاریخ کو ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت نیویارک میں اپنے پرانے دوست انوپم کھیر کے ساتھ سیر و تفریح میں مصروف ہیں۔

ایک طرف تو یہ صورتحال دوسری طرف رشی کپور کی صاحبزادی ردھیما حال ہی میں امریکا پہنچیں، جہاں ایک نجی ٹی وی شو شرکت کرتے ہوئے انہوں نے اپنے والد کی بیماری سے متعلق خاموشی توڑدی۔

ردھیما کا کہنا تھا کہ والد کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور وہ روٹین چیک اپ کیلئے امریکا میں موجود ہیں۔

انہوں نے والد کی صحت سے متلعق کھل کر بات کی اور مداحوں کو یقین دلایا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں رشی کپور مکمل صحت مند ہیں۔

loading...
loading...