رنویر سنگھ کو جامنی جوتے پہننے پر سخت تنقید کا سامنا

ranveer

رنویر سنگھ اس وقت بولی وڈ کے مشہور ترین نوجوان اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، انہیں اپنے لُک میں مختلف تبدیلیاں کرنے اور عجیب و غریب لباس زیب تن کرنے کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔ کبھی کبھی رنبیر الٹے سیدھے پہناوے زیب تن کرنے میں اس قدر آگے نکل جاتے ہیں کہ آئے روز سخت تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ گزشتہ دنوں ایک بار پھر ان کے ساتھ ہوا جب انہوں نے جامنی رنگ کے جوتے پہنے، حالانکہ وہ اس وقت اپنی اور دپیکا کی شادی کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں ہیں مگر ناقدین انہیں تنقید کا نشانہ بنانے سے بالکل بھی نہیں چُوک رہے۔

جن جوتوں کی وجہ سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ذیل میں ان کی تصاویر ملاحظہ کریں۔

ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل ملاحظہ کریں۔۔۔

واضح رہے رنویر سنگھ اور دپیکا پاڈوکون رواں ماہ 14 اور 15 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

loading...
loading...