زیرو فلم کنگ خان کو کس نے دلوائی ؟

shahrukhkhanimagee

کنگ خان کی فلم کا ٹریلر جاری ہوچکا ہے اور محض چند گھنٹوں میں ہی اسکو تین کروڑ سے زائد افراد نے دیکھ لیا ہے ۔ تاہم اب کنگ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو یہ فلم کس نے دلوائی تھی۔

کنگ خان نے فلم کے ٹریلر کے موقعے پر میڈیا سے بات چیت کی۔ جس میں انہوں نے سلو بھائی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔ اس موقعے پر انہوں نے بتایا کہ سلمان خان نے ہی ان کو یہ فلم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

کنگ خان نے مزید کہا کہ یہ سچ نہیں ہے اس فلم کی ہیرو کی کاسٹ کیلئے کئی لوگوں سے مشورہ کیا گیا تھا بلکہ سلمان خان تھے جنہوں نے مجھے فون پر کال کی اور کہا کہ یہ فلم ہے اس میں کام کرو۔

کنگ خان نے مزید کہا کہ جب اس فلم کے حوالے سے کترینہ سے بات کی جارہی تھی تو وہ بھی اس فلم کا حصہ بننا چاہتے تھےکیونکہ اس سے متعلق ان کو معلومات مل چکی تھیں۔

سلمان خان اور کنگ خان کافی طویل عرصے سے دوست ہیں تاہم دوہزارآٹھ میں دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا۔ اگرچہ کہ کئی مواقعوں پر دونوں کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہی تھیں لیکن سلمان خان کی بہن ارپیتا کی شادی کے موقعے پر دونوں میں یہ جھگڑا ختم ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ زیرو فلم میں سلو بھائی کا بھی کیمیو رول ہے اور یہ اسلئے ہے کہ سلو بھائی بھی اس فلم کا حصہ بننا چاہتے تھے۔

Source: NDTV

loading...
loading...