سعودی عرب : ریسلر جان سینا نے بائیکاٹ کردیا

john-cena-crown-jewel-reportedly-out-1140501-1280x0

معروف ریسلر جان سینا سعودی عرب میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت نہیں کرینگے۔ڈبیو ڈبیو ای کے سپراسٹار جان سینا  تقریب کراؤن جیول  میں شرکت نہیں کررہے، کراؤن جیول کا انعقاد جمعہ کو سعودی عرب میں ہوگا ۔

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے ترکی کے شہر استنبول  میں  قتل کے بعد  سے یہ ردِعمل سامنے آیا ہے۔

ترک حکا م کا کہنا ہےکہ  کسی سعودی ایجنٹ نے  قونصل  خانے میں صحافی کو قتل کرکے اس کی انگلیاں اور سر کاٹ دیا تھا کیونکہ جمال خاشقجی سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان  پر بہت تنقید کرتا تھا۔ ڈبیو ڈبیو ای نے  متنازعہ ہونے کہ باوجود  تقریب میں شرکت کی حامی بھر دی ہے۔

تنقید کے باوجود   ڈبیو ڈبیو ای نے  اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ 2 نومبر کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والی تقریب میں حصہ لے گی اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے  ڈبیو ڈبیو ای کا کہنا تھا کہ  ترکی میں جو صحافی کا قتل ہوا  یہ بہت گھناؤنی حرکت تھی مگر جیسا کہ  بہت سی امریکی کمپنیا ں واقعے کے بعد بھی سعودی عرب میں کام کر رہی ہیں تو   اس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈبیو ڈبیو ای بھی اپنا کام جاری رکھے گی۔

کراؤن جیول  تقریب   پے پر ویو تقریب ہے اور اس تقریب میں ڈبیو ڈبیو ای کی سعودی حکومت  کے ساتھ  شراکت داری ہے ۔جان سینا نے ابھی تک اس بات کا اعلان نہیں کیا ہے مگر اس بات کی  100 فیصد  تصدیق ہوگئی ہے کہ اس تقریب میں مشہور پہلوان جان سینا  حصہ نہیں لیں گے اس با ت کا ڈبیو ڈبیو ای نے  باضابطہ اعلان کردیا ہے اور ان کی جگہ بابی لاشلے کو  دے دی گئی ہے۔

loading...
loading...