اداکارہ مہوش حیات کو شادی کے مشورے

mehwish

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہوں نے اداکاری اور ماڈلنگ کی دنیا میں خود کو منوا رکھا ہے اور ایک منفرد مقام رکھتی ہیں تاہم اب انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شادی کے مشورے دیئے جانے لگے ہیں جبکہ ان کے بے شمار مداح تو ایسے ہیں جو براہ راست سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شادی ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

me1

حال ہی میں انہوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو لوگوں نے ان کی تعریفوں کے پُل باندھنا شروع کردیئے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں مہوش حیات ایک عرصہ دراز سے پاکستان شوبز انڈسٹری پر راج کررہی ہیں مگر انہوں نے اب تک شادی نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر گولڈن لباس زیب تن کئے جب مہوش نے اپنی تصویر شیئر کی تو کئی صارفین انہیں شادی کے مشورے دینا شروع ہوگئے۔ لوگ ان کی تصویر پر کمنٹس میں اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے نظر آئے، ایک صارف نے انہیں بولی وڈ اداکارہ وانی کپور کے مشابہ قرار دیا جبکہ اس سے قبل انہیں نرگس فخری کا ہمشکل قرار دیا جاتا تھا۔

اس تصویر میں مہوش حیات بے شک بہت خوبصورت لگ رہی تھیں اور شاید اسی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شادی کے مشورے اور آفرز دینا شروع کردی ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ میری اور آپ کی عمر میں خاصا فاصلہ ہے مگر اس چیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی۔

واضح رہے اداکارہ کی عمر اب تقریباً 36 برس ہونے جارہی ہے اور انہیں کچھ ناقدین کی جانب سے ‘بڈھی اب شادی کرلو’ بھی کہا جاچکا ہے۔

loading...
loading...