دنیا کے پرکشش مردوں کی فہرست میں پاکستان کے 2 اداکار نامزد

download4

پاکستانی اداکار فواد خان اور عمران عباس دنیا کے پرکشش مردوں کی فہرست میں نامزد کردیئے گئے ۔انسٹاگرام نے 100 پرکشش مردوں کی فہرست جاری کی ہے جن میں معروف اداکار فواد خان اور عمران عباس کو شامل کیا گیا ہے ۔فواد خان نے گلوکاری سے اپنے کرئیر کا آغاز کیا اور بعد میں ڈراموں سے شہرت حاصل کی اور بھارتی فلموں میں بھی کافی مقبول ہوئے۔

عمران عباس نے ڈراموں سے شہرت حاصل کی ان کے مشہور ڈراموں میں خدا اور محبت ، نور بانو اور میرا نام یوسف ہے ۔ پُرکشش مردوں کی فہرست میں دنیا بھر سے لوگ شامل ہیں جن میں ارجنٹینا کے فوٹبال کھاڑی میسی ، برطانیہ کے ڈانیل ریڈکلف اور کینڈا کے ریان گوسلنگ شامل ہیں ۔

 

loading...
loading...