امیشا پٹیل کو قابلِ اعتراض فوٹوشوٹ پر سخت تنقید کا سامنا

amisha

بولی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل گزشتہ کافی عرصے سے بڑے پردے سے غائب ہیں تاہم انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ذریعے مداحوں کو اس بات کا احساس ہرگز ہونے نہیں دیا ہے۔ وہ متواتر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

فلم ‘کہو نہ پیار ہے’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ امیشا پٹیل نے گزشتہ دنوں ایک قابلِ اعتراض فوٹوشوٹ کروایا جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

amisha

انہوں نے اپنے بولڈ فوٹوشوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو مداحوں کے ساتھ ساتھ ناقدین بھی میدان میں کود پڑے، کئی صارفین کی جانب سے انہیں ‘آنٹی’، ‘بڈھی’ کہا گیا جبکہ بہت سے افراد یہ کتے بھی نظر آئے کہ اپنی عمر کا خیال کرو۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کے کمنٹس ملاحظہ کریں۔۔۔

loading...
loading...