ماہرہ کی بناء میک اپ تصویر: سوشل میڈیا پر طوفان برپا

mahira

ماہرہ خان اس وقت پاکستان کی سب سے بہترین اداکارہ تصور کی جاتی ہیں، وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بھارتی انڈسٹری میں بھی یکسر مقبول ہیں۔

ان کے کام کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی خوب سراہا جاتا ہے، دیکھا جائے تو دن بہ دن ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ لیکن جب انسان شہرت حاصل کرتا ہے تو جہاں بہت سے لوگ خوش ہونے والے ہوتے ہیں وہیں کچھ لوگ حسد کا شکار ہوکر جلنا شروع کردیتے ہیں اور چھوٹی چھوٹی سی بات کو پکڑ کر برائی یا طنز کرنا شروع کردیتے ہیں۔

گزشتہ دنوں جب ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ماہرہ کی بنا میک اپ تصویر شیئر کی گئی تو ایسا ہی کچھ دیکھنے کو ملا۔ جہاں کئی صارفین کی جانب سے ماہرہ کی بناء میک اپ تصویر میں خوبصورتی کی تعریف کی گئی وہیں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو انہیں تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے اور برائیاں کرتے رہے۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کی گئی تھی کہ ‘وہ ایسے اُٹھتی ہیں، بناء میک اپ بھی وہ جاذب نظر لگتی ہیں’۔ پوسٹ ملاحظہ کریں۔۔۔


View this post on Instagram

And how she wake up😍 !! Without makeup look of gorgeous #MahiraKhan !!

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapage) on

اس پوسٹ پر کئی صارفین کی جانب سے مثبت کمنٹس دیکھنے کو ملے، کچھ کے اسکرین شاٹس ملاحظہ کریں۔۔۔

c1 c2 c3 c4

جبکہ کچھ افراد نے منفی کمنٹس بھی کئے، ان کے اسکرین شاٹس بھی ملاحظہ کریں۔۔۔

c1c2 c3 c4

c4

واضح رہے ماہرہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سوشل میڈیا صارفین کی زد میں آچکی ہیں، کبھی انہیں رنبیر کے ساتھ نیویارک میں تو کبھی نجی پارٹیز میں سگریٹ نوشی پر تنقید کا سامنا رہا۔

ماہرہ کی چند خوبصورت تصاویر ملاحظہ کریں۔۔۔

Image may contain: 1 person, standingImage may contain: 1 person, standingImage may contain: 1 person, standing and outdoorImage may contain: 1 person, standing and outdoorImage may contain: 1 person, standingImage may contain: 1 person, standingImage may contain: 1 person, standing

loading...
loading...