امیتابھ بچن کی سالگرہ بہو ایشوریہ نے دیا کیا خاص تحفہ

بالی ووڈ کے ہر دل عزیز اداکار امیتابھ بچن نے جمعرات کے روز اپنی 76 ویں سالگرہ منائی۔ ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد اور لمبی عمر کی دعایں دی۔ لیکن ایشوریہ رائے نے ان کو ایک مختلف اور نایاب تحفہ دیا ہے ۔ ایشوریہ نے امیت جی کی ایک تصویر کو اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔
دیکھئے ایشوریہ کی یہ خاص پوسٹ۔


اس تصویر میں امیتابھ بچن نظر آرہے ہیں۔ لیکن پیچھے پوری طرح سے اندھیرہ ہے۔ جہاں سالگرہ مبارک لکھا ہوا ہے۔ اس تصویر میں ان کی پوتی آرادھیا بھی نظر آرہی ہے۔ امیتابھ بچن نے اپنے خاندان کو ہمیشہ اہمیت دی۔ جس وجہ سے وہ اپنے خاندان کے بےحد قریب ہیں۔ گزشتہ دنوں امیتابھ اپنی سالگرہ منانے غیر ملک گئے تھے۔ اس تصویر کو ایشویہ نے کیپشن دیا” ہیپی برتھ ڈے دادا جی” ۔


آپ کو بتا دیں کہ امیتابھ بچن کو کئی فلمی اسٹارس نے مبارک باد دی۔ جس میں مادھوری دکشت، دیویہ دتا، شکھر دھون اور بھی تمام بڑے اسٹار کا نام شامل ہے۔

Source: News18 Urdu

loading...
loading...