سنی لیونی کیخلاف احتجاج پھوٹ پڑے


  

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی جو بھی کرتی ہیں  اس میں کچھ نہ کچھ تنازع ضرور کھڑا ہوجاتا ہے۔ کبھی ان کے بولڈ سین پر اعتراض ظاہر کیا جاتا ہے تو کبھی وہ اپنی بایو پک کی وجہ سے نشانے پر آتی ہیں لیکن اس بار وہ اپنی آنے والی ایک پیریڈ فلم کی وجہ سے کچھ لوگوں کا غصہ جھیل رہی ہیں۔

بھارتی ذرائع و ابلاغ کے مطابق  سنی لیونی ” ویرما دیوی” نام سے آنے والی ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ اس فلم میں وہ ویرما دیوی کے کردار میں نظر آئیں گی، اب انکا یہ کردار کنٹر  گروپ کرناٹک رکشناوید کو بالکل پسند نہیں آرہا ہے۔

sunny-leone-s-veeramahadevi-first-look-poster-and-still-

اس تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ کسی فحش فلموں کی اداکارہ کو تاریخی کردار نہیں کرنے دیں گے۔  سنی لیونی کی  فلم کی کاسٹنگ کی مخالفت کو لیکر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ پیر کو اس معاملے میں بنگلورو میں پوسٹر جلاکر مخالفت کی گئی۔

تنظیم کا مطالبہ ہے کہ فلم سے سنی لیونی کو ہٹا لیا جائے اگر سنی کو فلم سے نہیں ہٹایا گیا تو انہوں نے فلم روکنے کی دھمکی دی ہے۔

یاد رہے کہ یہ وہ ہی تنظیم ہے جس نے پہلے بنگلورو میں سنی لیونی کے پروگرام کی مخالفت کی تھی اور اجتماعی خودکشی کی دھمکی دی تھی۔

Source: NEWS18

loading...
loading...