عالیہ بھٹ سے عالیہ کپور ۔ ۔ ۔ ؟

727288-kajol-alia-ranbir

کیا عالیہ بھٹ سے عالیہ کپور ہوگئیں ؟ یا کپور خاندان میں ان کی شادی ہوگئی ہے یا ہونے جارہی ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا ایک شو کے دوران جب کاجول نے ایک شو کے دوران عالیہ کپور مخاطب کردیا۔

نیہا نے اپنے ٹالک شو کا آغاز  4 اکتوبر 2016 میں کیا تھا اب یہ پروگرام  “نو فلٹر نیہا” کا چوتھا  سال ہے اور عوام میں   بے حد مقبول ہے ۔ اور ان کے پروگرام میں کئی سلیبرٹیز جلوہ گر ہوتے ہیں جہاں وہ مختلف باتیں اپنی شیئر کرتے ہیں۔ نیہا دھوپیا کے پروگرام میں کاجول اپنی فلم کی پروموشن کے سلسلے میں جلوہ گر ہوئیں ، اس دوران بات چیت عالیہ بھٹ پر چلی گئی تو ان کی زبان پھسل گئی اور عالیہ بھٹ کے بجائے عالیہ کپور نکل گیا۔ اور یہ ویڈیو بھی فوری طور پر وائر ہوگئی۔

نیہا دوپیا نے اپنے پروگرام نوفلٹرنیہا کے  پرومو میں اداکا رہ کاجول کا ایک کلپ دکھایا جس میں کاجول نے غلطی سے عالیہ بھٹ کو عالیہ کپور بول دیا جیسا کہ اس بات کا علم ہے کہ عالیہ بھٹ اور  رنویر کپور کی محبت کا چرچہ بولی وڈ میں چل رہا ہے تو اسی وجہ سے اداکارہ کاجول کی ذبان سے غلطی سے عالیہ کپور نکل گیا ۔

عالیہ اور رنویر کی بات کی جائے تو  اس سے پہلے بھی دونوں اداکاروں کو کئی بار  ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے  ، عالیہ اور رنویر کے خاندانی  تعلقات  بھی کافی اچھے ہیں  اور آپس میں ملنا جلنا بھی ہے ، ذرائع کے مطابق   جب سے آیان مکرجی کی فلم  برھماشترہ اکی  عکس بندی شروع ہوئی ہے دونوں اداکاروں کو ملاقات کرتے دیکھا گیا ہے ۔

ادھر کہا جارہا ہے کہ رنویر کپور کی والدہ نیتو بھی عالیہ کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور انہوں نے بھی عالیہ کیلئے آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔

 Source: ZEENEWS

loading...
loading...