بھارتی ماڈل اوپننگ بلے باز کے عشق میں مبتلا

99

اداکارائیں ہوں یا دیگر شخصیات، وہ کسی نہ کسی اسپورٹس مین کی ضرور دیوانی ہوتی ہیں۔ بھارتی کرکٹر لوکیش راہول کو میدان میں چھکے چوکے مارنے کی وجہ سے جانا جاتا ہے تاہم آج کل ایک اور چیز ان کی وجہ شہرت بنی ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی معروف ٹی وی میزبان اور ماڈل ایلِکزر نَہر ان دنوں اوپننگ بلے باز لوکیش راہول کے ہمراہ ڈیٹنگ کررہی ہیں۔

ایلِکزر نَہر ایک معروف ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ ٹی وی میزبان بھی ہیں، وہ بینگلورو فٹبال کلب سے منسلک بھی ہیں۔ بھارت میں وہ ایک انٹرنیٹ سینسیشن کی حیثیت رکھتی ہیں۔

حالیہ دنوں راہول اور نَہر کی ایک ساتھ کئی تصاویر منظر عام پر آرہی ہیں اور یہ افواہیں گرم ہیں کہ یہ دونوں شخصیات ڈیٹنگ کررہی ہیں، ممبئی مِرر کی رپورٹ کے مطابق دنوں کچھ ماہ قبل ایک دوسرے سے دور ہوگئے تھے تاہم اب ایک مرتبہ پھر قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔

معروف ماڈل کی چند تصاویر ملاحظہ کریں۔۔۔

a1 a2 a3 a4 a5 a6 a7 a8

loading...
loading...