بگ باس 12: کپتانی کی جنگ، دو خواتین کنٹسٹنس میں ہاتھا پائی

bb

بگ باس بھارتی ریالٹی شوز کی تاریخ کا متنازعہ ترین اور سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو ہے، اس شو میں آئے روز ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جو خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ اب تک شو کے بارہویں سیزن میں بھی کئی ایسے واقعات پش آچکے ہیں۔

اس شو میں زبان درزای اور طنز کے ذریعے تو اب تک کئی جھگڑے ہوچکے ہیں مگر اس مرتبہ آپ کو ہاتھا پائی بھی دیکھنے کو ملے گی، کپتانی کی جنگ میں صبا اور سرشٹی کے درمیان بدترین ہاتھا پائی ہوئی۔

صبا، سومی اور سرشٹی روڈ کے درمیان بگ باس ہاؤس کے نئے کپتان کیلئے مقابلہ جاری تھا، اس جستجو میں دونوں اپنی حدیں لانگتے ہوئے ایک دوسرے پر چڑھ دوڑیں۔

ویڈیو دیکھیں۔۔۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹاسک کے دوران پہلے صبا نے سرشٹی کو دھکا دیا، بعد ازاں سرشٹی نے طوفان کھڑا کردیا اور خود کو باتھ روم میں لاک کرلیا۔ ایسے میں کرنویر بوہرا، سوربھ اور پھر نائلہ کی جانب سے انہیں سمجھانے کی کوشش کی گئی۔

اس شدید اور پرتشدد رویے کو دیکھتے ہوئے کپتانی کے ٹاسک مکو مؤخر کردیا گیا۔

واضح رہے سرپرائز مِڈ ویک ایوِکشن کے ذریعے سری سانتھ کو گھر سے نکال دیا گیا اور اب وہ انوپ جلوٹا کے ساتھ کسی خفیہ مقام پر منتقل کردیئے گئے ہیں۔

loading...
loading...